'سندھ میں مختلف اضلاع کیلئے پیکجز کی تیاری، اعلان وزیراعظم کرینگے'

Last Updated On 02 February,2019 03:38 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کا کہنا ہے وفاقی حکومت سندھ میں مختلف اضلاع کیلئے پیکجز تیار کر رہی ہے، جس کا اعلان وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران کریں گے، فنڈز روکنے اور گیس کی بندش کے الزامات بے بنیاد ہیں، سندھ کے تین ہسپتالوں پر شور بھی بلا جواز ہے، یہ وفاق کی ملکیت ہیں۔

 ادھر پی ٹی آئی نے سندھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے نئی حکمت عملی بنا لی۔ اندرون سندھ اداروں کی حالت زار اور عوام کی بدحالی دکھانے کا ٹاسک لیے اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی پی ٹی آئی ایم پی ایز کے ہمراہ سانگھڑ گئے۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے کراچی میں چمکتا دمکتا صفائی مہم کا پرومو جاری کر دیا اور شہر قائد کے مسائل حل کرنے کے پلان بھی بتائے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ صفائی مہم کامیابی سے جاری ہے، ایک ماہ کے دوران 234 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 115 نمٹائی جاچکیں، مہم کو پورے شہر تک پھیلایا جائے گا۔

ایم این اے آفتاب صدیقی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی کراچی پر خصوصی توجہ ہے جلد بڑے پیکج کا اعلان کریں گے۔

Advertisement