جنوبی ا فریقہ: ڈیم کیلئے عمران خان کا بلا 31 لاکھ میں نیلام

Last Updated On 06 February,2019 09:09 am

جنوبی افریقہ: (روزنامہ دنیا) چیف جسٹس اور وزیراعظم ڈیم فنڈ میں تاحال عطیات جمع ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ جنوبی افریقہ میں فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر کے لیے قائم کردہ فنڈ میں 3 کروڑ 70 لاکھ پاکستانی روپے جمع ہوئے۔

افریقہ کی تاریخ میں پاکستانی کمیونٹی کا یہ سب سے بڑا فنڈ ریزنگ ایونٹ تھا۔ فنڈ ریزنگ تقریب کا اہتمام پاکستان تحریک انصاف افریقہ کی جانب سے کیا گیا جس میں موجودہ حکومتی جماعت کے رہنما فیصل جاوید، کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ اور موجودہ کپتان شعیب ملک سمیت پوری پاکستانی ٹیم نے شرکت کی۔

سنچورین میں ہونے والی فنڈ ریزنگ تقریب میں وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بلا 3 لاکھ رینڈ میں نیلام ہوا اور عمران خان کی دستخط شدہ گیند 70 ہزار رینڈ میں نیلام ہوئی۔ کرکٹ ٹیم کے دستخط شدہ بلے 1.5 لاکھ اور دستخط شدہ ٹی شرٹس 70 ہزار رینڈ میں نیلام ہوئیں۔
 

Advertisement