لاہور : گلبرگ کے قریب پلازے میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

Last Updated On 09 February,2019 04:56 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے گلبرگ میں ایک زیر تعمیر پلازے میں آگ لگ گئی، ریسکیو ٹیموں نے ایک گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کلمہ چوک کے قریب زیر تعمیر پلازے کی بیسمنٹ میں قائم سٹور روم میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے سے دھوئیں کے بادلوں نے علاقے کو قبضے میں لیا۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع ہر پہنچ کر فائر فائٹنگ شروع کی اور ایک گھنٹے کے بعد آگ ہر قابو پا لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ سٹور میں پڑی پولیتھین شیٹس میں لگی جس کے باعث دھواں شدت اختیار کر گیا تھا تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔

 

Advertisement