پنجاب میں بھی بیورو کریسی اور وزرا کی ٹھن گئی

Last Updated On 09 February,2019 10:50 pm

لاہور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے بعد پنجاب میں بھی بیورو کریسی اور وزرا کی ٹھن گئی،غیر ملکی معاہدوں کی دستاویزات کی اسکروٹنی پر تنازع ہو گیا۔

بیوروکریسی نے سکروٹنی سے متعلق بنائی گئی کمیٹی میں وزراکو شامل نہ کرنے کا مطالبہ کر دیا، وزیراعلی پنجاب سے صوبائی وزرا کی بنائی گئی کمیٹی کا نوٹفیکیشن واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بیوروکریسی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پنجاب میں غیر ملکی امداد اور لیے گئے قرض کے معاہدے کی سکروٹنی صرف متعلقہ کمیٹی کرے، محکمہ ترقیاتی ومنصوبہ بندی کے حکام نے وزرا کی کمیٹی کو خارج کرنے کے لیے وزیر اعلی کو مراسلہ لکھا۔

3 ستمبر 2018 کو وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا، کمیٹی میں صوبائی وزیر ایکسائز، صوبائی وزیر کھیل، صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن شامل ہیں۔ محکمہ پی اینڈ ڈی پنجاب حکام کے مطابق سکروٹنی وفاق سے ہونے کے بعد پنجاب کی صوبائی ڈویلپمنٹ کمیٹی کے ذمہ ہے۔
 

Advertisement