صحافیوں کا کام حکومت بنانا اورگرانا نہیں، رپورٹنگ کرنا ہے، شاہ محمود

Last Updated On 02 February,2019 07:27 pm

ملتان: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سابق آصف علی زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کا کام حکومت بنانا اورگرانا نہیں، رپورٹنگ کرنا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈیل اور ڈھیل کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ڈیل پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں ہو رہی ہے۔

ملتان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کو کوئی خطرہ نہیں، ہو سکتا ہے کچھ شخصیات کو خطرہ ہو ملکی آئین کو نہیں، بلاول کو گھبرانے اور لانگ مارچ کرنے کی ضرورت نہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کچھ قوتیں جنوبی پنجاب کا صوبہ نہیں چاہتی، ہم نے اپنا موقف اپنے منشورمیں پیش کر دیا ہے، سندھ حکومت کوتحریک انصاف نہیں اپنی حکومت کی لوٹ مارسے خطرہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ داعش ایسی فورس ہے جو خطے کو غیرمستحکم کر سکتی ہے، داعش افغانستان میں موجود ہے۔


 

Advertisement