سعودی پاک سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کا افتتاحی اجلاس

Last Updated On 17 February,2019 11:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سعودی پاک سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کا افتتاحی اجلاس ہوا۔ وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد نے افتتاحی اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

اعلیٰ اختیاراتی کونسل کے قیام کی تجویز ولی عہد محمد بن سلمان نے عمران خان کے دورہ سعودی عرب میں دی تھی۔ کونسل کا مقصد دو طرفہ معاہدوں اور فیصلوں پر بروقت عمل درآمد کو ممکن بنانا ہے۔

کونسل میں خارجہ، دفاع، توانائی، دفاعی پیداوار اور تجارت کے وزرا شامل ہیں جبکہ کونسل میں اطلاعات، ثقافت، داخلہ، سرمایہ کاری اور آبی وسائل کے وزرا بھی موجود ہیں۔

کونسل کے تحت سٹیرنگ کمیٹی اور مشترکہ ورکنگ گروپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔ ورکنگ گروپس کا مقصد متعلقہ شعبوں میں وزرا کے لیے سفارشات تیار کرنا ہے۔ دونوں ممالک کے وزرا خارجہ کونسل کے معاملات دیکھیں گے۔ کونسل کا سالانہ اجلاس پاکستان اور سعودی عرب میں باری باری ہوگا۔