مودی سرکار کو جنگ کا بخار، پاک فوج نے طبیعت ٹھیک کر دی: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

Last Updated On 27 February,2019 07:13 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ مودی سرکار کو جنگ کا بخار چڑھا ہوا ہے، آج پاک فوج نے انجیکشن لگا کر طبیعت ٹھیک کر دی ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے بھی بھارتی جنگی جنون کے حوالے سے واضح پیغام دے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ مودی سرکار بڑے عرصے سے جنگ کے بخار میں مبتلا ہے، جس کا علاج ادویات سے ممکن ہے یا انجیکشن سے، آج پاک فوج نے بہترین انجیکشن لگا کر ان کی طبیعت ٹھیک کر دی ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم تو طویل عرصے سے حالت جنگ میں ہیں اور ویسے بھی جہاد ہمارے دین کا اہم حصہ ہے۔ بھارت گزارہ کرے، ایسا نہ ہو کہ کل دنیا کے نقشے پر بھارت کا نام ہی موجود نہ ہو۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ مرکز سمیت تمام صوبائی حکومتیں، ادارے اور عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
 

Advertisement