مودی جنگی جنون کی انتہاؤں پر ہے، دنیا اسے لگام دے: مولا بخش چانڈیو

Last Updated On 27 February,2019 04:48 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن اسے کمزوری نہ سمجھا جائے۔

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ بھارت کو ایل او سی کی خلاف ورزی کا آج جو جواب ملا اس سے سمجھ جائے، آزمائش کی اس گھڑی میں پوری قوم متحد اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ پارلیمنٹ سے بازاروں اور کھیتوں کھلیانوں میں ہر شہری دفاع وطن کیلئے سینہ سپر ہے۔ ہم آج بھی امن اور انسانیت کی بات کرتے ہیں جو مودی کو سمجھ نہیں آ رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ گجرات کا قصائی مودی ریاستی انتخابات میں شکست سے توجہ ہٹانے کیلئے جنگ چھیڑنا چاہتا ہے۔ آج ہم نے بھارت کے دو طیارے گرا کر صرف یہ پیغام دیا ہے کہ ہمیں پنا دفاع کرنا آتا ہے۔ مودی صرف انتخابات کی وجہ سے جنگی جنون کو ہوا دے رہا ہے۔
 

Advertisement