پوری دنیا میں پاکستانی افواج کے چرچے

Last Updated On 27 February,2019 05:21 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹویٹر پر پاکستان آرمی زندہ باد کا ہیش ٹیگ پوری دنیا میں ٹاپ ٹرینڈنگ میں جارہا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان سڑائیکس بیک کا ہیش ٹیگ بھی دنیا بھر میں ٹاپ ٹریند کی فہرست میں شامل ہے۔

تاریکی میں حملےکا دن کےاجالے میں جواب، پاکستان نے بھارت کو پہلا سرپرائز دیتے ہوئے 2 انڈین طیارے مار گرائے، ایک طیارے کا ملبہ بھارتی حدود جبکہ دوسرے کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا، پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔
دفتر خارجہ نے حملے کی تصدیق کی اور کہا یہ کارووائی بھارتی جنگی جنون کا ردعمل نہیں تھا، پاکستان نے غیر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، کارووائی کا مقصد اپنے تحفظ کے حق اور حاصل صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا تھا، پاکستان حالات مزید بگاڑنا نہیں چاہتا، پاکستان کو مجبور کیا گیا تو جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے دن کی روشنی میں اور پیشگی دھمکی کے بعد کارووائی کی۔
پاکستانی افواج کے اس عظیم کارنامے کے پوری دنیا میں چرچے ہورہے ہیں جس کا واضح ثبوت ٹویٹر میں ورلڈ وائڈ ٹرینڈ ہے۔


 

Advertisement