سانحہ ساہیوال: وزیراعظم کا جے آئی ٹی رپورٹ پر اظہار اطمینان

Last Updated On 01 March,2019 10:29 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال پر قائم جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ کے تناظر میں اقدامات کا حکم دیدیا ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس جس میں پاک بھارت کشیدگی کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔ پنجاب کابینہ نے قیام امن کے لیے وزیراعظم کے اقدامات کو سراہا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہ اللہ تعالی کا کرم ہے کہ امن کے لیے کوششیں کی ہیں۔ پاکستان نے امن کے لیے آواز بلند کی اور عملی اقدامات بھی کیے۔

وزیراعظم عمران خان کو اجلاس میں سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی رپورٹ پیش کی گئی، اس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ کے تناظر میں اقدامات کا حکم دیا اور کہا کہ تحقیقات کی روشنی میں کارروائی کو آگے بڑھایا جائے۔