پائلٹ ابھینندن کی حوالگی میں تاخیر کا اصل ذمہ دار خود بھارت نکلا

Last Updated On 03 March,2019 11:17 pm

لاہور: (دنیا نیوز) گرفتارپائلٹ ابھی نندن کی حوالگی میں تاخیر کا ذمہ دار پاکستان نہیں خود بھارت نکلا۔ میڈیا کوریج سے بچنے کیلئے پائلٹ کو رات آٹھ سے نو بجے کے درمیان حوالے کرنے کی درخواست کی تھی۔

بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، پائلٹ ابھینندن کی حوالگی میں تاخیر اصل میں خود بھارت کا کیا دھرا، بھارتی میڈیا کا پاکستان کو مورد الزام ٹھہرانے کا پروپیگنڈہ جھوٹ کا پلندہ نکلا۔

حقیقت یہ ہے کہ بھارت کی درخواست پر پائلٹ ابھینندن کی 8 سے 9 بجے کے درمیان حوالگی طے کی گئی کیونکہ بھارت ابھینندن کو میڈیا کوریج سے بچانا چاہتا تھا۔ بھارت نے واہگہ بارڈر پر حوالگی تقریب منسوخ کی اور میڈیا کو کوریج سے روکا۔ پاکستانی میڈیا کو حوالگی تقریب کی کوریج کی اجازت تھی۔