ابھینندن انڈین حکام کی نظروں سے گر گیا، گراؤنڈ کرنے کی تیاریاں

Last Updated On 04 March,2019 12:03 am

نئی دہلی: (دنیا نیوز) پاکستان کے اندر دراندازی کی کوشش میں پکڑا جانے والا بھارتی پائلٹ ابھینندن اپنے حکام کی نظروں میں گر گیا ہے، اطلاعات ہیں کہ اسے گراؤنڈ کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

بھارتی فضائیہ کا پائلٹ ابھینندن جب تک پاکستان میں رہا بہترین سلوک کیا گیا۔ گرفتاری کے بعد چائے سے تواضع کی گئی، بھارت واپسی پر کپڑوں کا تحفہ دیا گیا مگر بھارت نے اپنے ونگ کمانڈر کے ساتھ انتہائی نارووا سلوک کیا، اسے بھارتی وزیر دفاع کے سامنے مجرموں کی طرح پیش کیا گیا۔ اور دس فٹ دور کرسی پر بٹھایا گیا۔

بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن کی واپسی پر ہی بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا تھا۔ اپنے ونگ کمانڈر کو نہ تو کوئی سیلوٹ مارا گیا اور نہ ہی اسے استقبال کے وقت پھول پیش کی گئےانڈین حکام قیدیوں کی طرح لے کر چلتے بنے۔

یہ بھی پڑھیں: کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی پہل، بھارتی پائلٹ ابھینندن رہا

پاکستان سے واپس جانے والے بھارتی پائلٹ جسے ایک روز پہلے تک بھارتی میڈیا ہیرو بنا کر پیش کرتا رہا مگر واہگہ سرحد پر زیرو پوائنٹ عبور کرتے ہی ابھینندن کو زیرو بنا دیا گیا۔ ایک روز پہلے تک ابھینندن کے اہلخانہ کو دکھا کر انسانی ہمدری پیدا کی جا رہی تھیں، آج اسی بھارتی پائلٹ سے اس کے اہلخانہ کی صرف دس منٹ کے لیے ملاقات کرائی گئی۔

ادھر انڈین ونگ کماںڈر ابھینندن کی ایم آر آئی رپورٹ بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔ دنیا نیوز ذرائع کے مطابق اس کی ریڑھ کی ہڈی میں زخم آیا ہے جبکہ ایک پسلی میں بھی زخم ہے، اسے مزید میڈیکل چیک اپ سے گزرنا پڑے گا۔ اطلاعات ہیں کہ مختلف وجوہات کو بنیاد بنا کر ابھینندن کو گراؤنڈ کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔