ہسپتال منتقلی کیلئے مریم نواز اپنے والد کو پھر منانے میں ناکام

Last Updated On 08 March,2019 09:09 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مریم نواز شریف نے جیل میں اپنے والد سے ملاقات کی اور انھیں علاج کیلئے ہسپتال منتقل ہونے پر زور دیا لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔

ملاقات کے بعد مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ والد کو کہا کہ ہسپتال منتقل ہو جائیں لیکن انہوں نے ہسپتال جانے سے ایک بار پھر انکار کر دیا۔

مریم نواز نے لکھا کہ جیل حکام کو کہا ہے کہ جیل میں ہی دل کا ڈاکٹر اور وارڈ بنا دیں، تین مرتبہ کے وزیراعظم کا حق بنتا ہے کہ اسے علاج کی سہولت ملے۔