نواز شریف کی رہائی کی امید ہے، مریم نواز

Last Updated On 24 February,2019 05:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مریم نواز نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جناح ہسپتال میں عیادت کی، ان کا کہنا تھا کہ کل نواز شریف کی رہائی کی امید ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف جناح ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ مریم نواز نے اپنے والد کی عیادت کی اور دو گھنٹے سے زائد ہسپتال میں موجود رہیں۔ نواز شریف کی ضمانت کے متعلق مریم نواز کا کہنا ہے کہ امید ہے، اللہ خیر کرے گا اور کل کے فیصلے سے پوری امید ہے کہ خیر ہو گئی۔

نواز شریف کے علاج سے متعلق عمران خان کے بیان پر مریم نواز نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کبھی سچ بولا ہے عمراں خان نے؟

یہ بھی پڑھیں: العزیزیہ ریفرنس: نواز شریف کی ضمانت کا فیصلہ پیر کو ہو گا

خیال رہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت کا فیصلہ کل پیر کو ہوگا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ 25 فروری کو سابق وزیراعظم کی درخواست پر فیصلہ سنائے گی۔ نواز شریف نے طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا کی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ پیر کے روز دن 12 بجے فیصلہ سنائے گا۔ نیب نے نواز شریف کو ضمانت پر رہا کرنے کی مخالفت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 20 فروری کو نواز شریف کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ احتساب عدالت نے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی تھی، نواز شریف بیماری کے باعث کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔
 

Advertisement