ٹوبہ ٹیک سنگھ: گاؤں ناگرا میں گھر سے ماں اور 3 بیٹیوں کی لاشیں برآمد

Last Updated On 09 March,2019 11:34 am

ٹوبہ ٹیک سنگھ: (دنیا نیوز) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک گھر میں ماں اور تین بیٹیوں کی لاشیں برآمد ہوئی، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ واقعہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاوں ناگرہ میں پیش آیا جہاں محمد ریاض کی 3 بیٹیاں اور بیوی گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی۔ واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر چاروں لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کے ہلاکتیں فوڈ پوائزن سے ہوئی، تحقیقات میں مزید شواہد سامنے آئیں گے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے میں ماں اور 3 بیٹیوں کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔ عثمان بزدار نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی جامع انکوائری کر کے رپورٹ پیش کی جائے، ہلاکت کے واقعہ کی وجوہات کا تعین کر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
 

Advertisement