بلاول بھٹو پیر کے روز نواز شریف سے ملاقات کرینگے، ذرائع

Last Updated On 09 March,2019 11:20 pm

لاہوہر: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو کو نواز شریف سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمن پی پی بلاول بھٹو سوموار کو نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب نے ملاقات کی اجازت کا فیصلہ دیر سے گیا جس کی وجہ سے آج ملاقات ممکن نہیں، بلاول بھٹو وفد کے ہمراہ سوموار کی دوپہر نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے پیپلز پارٹی کو اجازت کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی اجازت مانگی تھی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے چیئرمین پیپلزپارٹی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے ملاقات کی اجازت دیدی۔ سوموار کو ہونے والی ملاقات میں قمر زمان کائرہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور جمیل سومرو بھی بلاول کے ہمراہ ہوں گے۔ بلاول بھٹو ملاقات کے دوران نواز شریف سے ان کی صحت سے متعلق دریافت کریں گے۔

ادھر خواجہ آصف نے نواز شریف کی صحت پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سازش کے تحت نواز شریف کی جان لینے پر ڈٹی ہوئی ہے، جان کو کوئی خطرہ ہوا تو پاکستان کی سیاست ایسا رخ لے لی گی جس میں پھر تشدد کے رستے کھلیں گے۔

دوسری طرف ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا نواز شریف جہاں بھی علاج کرانا چاہیں بتا دیں ہم تیار ہیں، نواز شریف کی صحت سے متعلق سیاست ہو رہی ہے۔ شہباز گل نے بتایا پنجاب حکومت نے نواز شریف کیلئے لائف سیونگ یونٹ بنانے کا اعلا ن کیا ہے، ایمرجنسی کے لیے انتظامات مکمل ہیں، ایمبولینس ہسپتال کے باہر موجود ہوگی۔

 

 

Advertisement