پاکستان کیخلاف منصوبہ بندی، ’را‘ کی افغان ایجنسی سے مدد کی درخواست

Last Updated On 06 March,2019 06:52 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) دشمن بھارت کی پاکستان کیخلاف ایک اور منصوبہ بندی بے نقاب ہو گئی ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے افغان ایجنسی این ڈی ایس سے مدد کی درخواست کی ہے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق انڈین خفیہ ایجنسی نے نیشنل ڈائریکیٹوریٹ سیکیورٹی (این ڈی ایس) سے درخواست کی کہ کسی بھی طریقے سے پاکستان ایئر فورس کا ایک جہاز گروا دیں۔ بھارتی خفیہ ایجنسی کی درخواست پر افغانستان میں منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اںڈیا نے این ڈی ایس سے درخواست کی ہے کہ سمگلی یا کسی بھی بیس سے آنے والے جہاز کو ٹارگٹ کریں اور افغانستان سے اپنے یا کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد بھیجیں۔

 

Advertisement