نیب ریفرنس: نواز شریف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

Last Updated On 13 March,2019 11:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 19 مارچ کو سماعت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی ہدایت پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت آئندہ ہفتے سماعت کے لیئے مقرر کی گئی ہے۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل تین رکنی بنچ درخواست کی سماعت کرے گا۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے گزشتہ روز دوبارہ جلد سماعت کی درخواست دائر کی تھی۔

اس سے قبل بھی خواجہ حارث نے جلد سماعت کے لیئے درخواست دائر کی تھی جبکہ سپریم کورٹ نے جلد سماعت کے لیے درخواست مسترد کر دی تھی۔
 

Advertisement