علاج کے نام پر تضحیک ناقابل قبول، نواز شریف کا جوابی خط تیار

Last Updated On 13 March,2019 02:50 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کے جیل میں علاج کا معاملے پر حکومت کی جانب سے ملنے والا خط کا جواب تیارکر لیا گیا۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے خط کے جواب میں لکھا ہے کہ علاج کے نام پر تضحیک کا نشانہ نہیں بن سکتا، ہسپتالوں میں اس طرح پھیرایا جاتا رہا، جس طرح خانہ بدوش ہوں۔ انہوں نے کہا عدالتوں پر پورا اعتماد ہے، اگر عدالتوں سے ریلیف ملا تو اپنا علاج خود کرائیں گے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جواب 2 سے 3 روز میں حکومت کو بھجوا دیا جائے گا۔

 ادھر وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے نواز شریف کی صحت بہتر ہے، جیل میں تمام طبی سہولتیں دستیاب ہیں، سابق وزیراعظم بیرون ملک جانا چاہتے ہیں تو کھل کر بتا دیں۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن اور شریف خاندان علاج پر سیاست نہ کرے ان کی صحت پر توجہ دیں

 ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا مریم نواز ٹویٹ کرنے کے بجائے دعا کریں، ہم ان کے دشمن نہیں ہیں، سیاسی حریف ضرور ہیں مگر ہندوستان پاکستان کی جنگ نہیں۔ انہوں نے کہا زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، ن لیگ اگر اس معاملے پر مقدمہ کروانا چاہتی ہے تو شوق پورا کرلیں، ہم ملک میں انکو ہر طبی سہولت دینے کو تیار ہیں۔

 

Advertisement