الیکشن کمیشن: سابق ایم پی اے میاں طارق تاحیات نااہل

Last Updated On 14 March,2019 06:15 pm

گجرات: (روزنامہ دنیا) الیکشن کمیشن نے سابق ایم پی اے میاں طارق محمود کا تاحیات نااہل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمیشن سردار محمد رضا نے سابق ایم پی اے میاں طارق محمود کو بیرون ملک اثاثے چھپانے پر غلط بیانی کی بنا پر تاحیات نااہل قرار دیدیا ہے اور اپنے ایم پی اے دور 2013 سے 2018 تک کی مراعات واپس کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ میاں طارق محمود 2013 کے جنرل الیکشن میں گجرات کے صوبائی حلقے پی پی 113 سے ن لیگ کے ٹکٹ پر 51586 ووٹ لے کر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔ ان کے مد مقابل ق لیگ کے اعجاز احمد 34917 لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار چودھری شرافت حسین ایڈووکیٹ 16018 ووٹ حاصل کر سکے تھے۔ میاں طارق محمود جنرل الیکشن 2008 میں بھی اسی حلقے سے الیکشن لڑے تھے۔ 2008 کے الیکشن میں طارق محمود نے ق لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا تھا اور 34900 ووٹ لے کر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
 

Advertisement