یو اے ای میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی متوقع

Last Updated On 18 March,2019 10:18 am

اسلام آباد: ( روزنامہ دنیا) وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ وزارت سمندر پاکستانیز بیرون ملک قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے کوشاں ہے اور متحدہ عرب امارات کی جیلوں میں معمولی جرائم میں قید پاکستانیوں کی رہائی جلد متوقع ہے۔

ذوالفقار عباس بخاری کا کہنا تھا اس سلسلہ میں حالیہ دورہ یواے ای میں دبئی کے پولیس چیف اور دیگر متعلقہ حکام سے ملاقاتیں ہوئی تھیں جس میں دونوں ممالک نے مشترکہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا تھا، کمیٹی امارات کی جیلوں میں معمولی جرائم میں قید پاکستانیوں سے متعلق امور کا جائزہ لے رہی ہے ، کمیٹی مستقبل میں ایسے پاکستانی قیدیوں بارے معلومات کا تبادلہ بھی کریگی جنہوں نے قید کی مدت مکمل کرلی ہو تاکہ ان کی بروقت رہائی اوروطن واپسی کو یقینی بنایا جاسکے۔

 

Advertisement