عرب امارات: وزیراعظم عالمی حکومتی اجلاس میں‌ شریک، اہم ملاقاتیں طے

Last Updated On 10 February,2019 03:48 pm

ابوظہبی: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے جہاں وہ ساتویں عالمی حکومتی اجلاس سے خطاب کریں گے اور اماراتی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے. وزیراعظم کی آئی ایم ایف سربراہ سے بھی ملاقات شیڈول ہے۔

وزیراعظم کا ایک روزہ دورہ متحدہ عرب امارات، وزیراعظم دورے کے دوران ایک اہم اجلاس میں شرکت کرینگے جس میں اصلاحات کے ذریعے گورننس میں بہتری کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ عمران خان شرکا کو اپنی حکومت کا وژن اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کریں گے۔

یواے ای روانگی سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا، دورے میں آئی ایم ایف کےسربراہ کے ساتھ میٹنگ ہوگی، پاکستان چاہتا ہےآئی ایم ایف سے ایسی شرائط پر آگے بڑھیں جن سے عوام پر بوجھ نہ پڑے۔

وزیراعظم عمران خان اجلاس سے عالمی رہنما، پالیسی ساز، بزنس لیڈرز اور ماہرین بھی خطاب کریں گے۔ اجلاس کی سائیڈ لائن پر آئی ایم ایف سربراہ سے بھی ملاقات کرینگے۔ وزیراعظم کے دورہ دبئی میں خارجہ، خزانہ اور بحری امور کے وزراء اور مشیر تجارت ان کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم کو دورے کی دعوت متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دی تھی۔
 

Advertisement