مظفر آباد: مسافر جیپ گہری کھائی میں جا گری، 4 افراد جاں بحق

Last Updated On 03 April,2019 01:34 pm

مظفرآباد: (دنیا نیوز) مظفر آباد کے قریب مسافر جیپ کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے تاہم ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

آزاد کشمیر کے علاقے دھیرکوٹ کے قریب مسافر جیپ موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ راستہ دشوار گزار ہونے کے سبب امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مسافر جیپ ساہلیاں سے مسافروں کو لے کر سکندرآباد جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ بلندی سے گرنے کے سبب مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔