کشمیر اور کشمیریوں سے ہمارا دکھ درد کارشتہ ہے ، وزیر اطلاعات

Last Updated On 05 February,2019 05:39 pm

اسلام آباد:‌(دنیا نیوز)‌ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقوق کے لئے عسکری اور سیاسی قیادت کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ کشمیرمیں جب کوئی تکلیف آتی ہے تو پورا پاکستان محسوس کرتا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں ایک کشمیری پر10بھارتی فوجی لگائے گئے ہیں، کشمیر اور کشمیریوں سے ہمارا دکھ درد کا رشتہ ہے، کشمیرمیں تحریک آزادی دبائی نہیں جاسکتی، مقبوضہ کشمیرمیں نام نہاد بھارتی جمہوریت بے نقاب ہو رہی ہے۔

فواد چودھری نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ کشمیر میں جب کوئی تکلیف آتی ہے تو پورا پاکستان محسوس کرتا ہے، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، بھارت کشمیر کو محض علاقے کے طور پر دیکھتا ہے، بھارت کے برعکس پاکستان کشمیر کو انسانی مسئلے کے طور پر دیکھتا ہے، بھارت کو کھلے دل سے مذاکرات کی دعوت دی ہے۔

 

اس سے قبل اطلاعات ونشریات کے وزیر  فواد حسین نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ہرفورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگرکرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت بے نقاب کرے گا ۔وفاقی وزیر نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کی خون ریزی کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کی خود ارادیت کے جائز حق کیلئے جدوجہد سے روک نہیں سکتے۔
 

Advertisement