اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

Last Updated On 05 February,2019 10:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے وفاقی دارلحکومت کے علاوہ ایبٹ آباد، راولاکوٹ ،شانگلہ، بٹ گرام، لوئر دیر، ٹیکسلا، حسن ابدال، سوات، چلاس اوردیامر میں بھی محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ سوات، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، کوہستان، دیر بالا، سرگودھا، گجرات،جہلم، پنڈدادن خان، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، وزیر آباد، نوشہرہ اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز آزاد جموں کشمیر سے 104 کلو میٹر شمال مشرقی علاقہ تھا،زلزلے کی کی زیر زمین گہرائی 40 کلو میٹر تھی۔

 

Advertisement