ن لیگ ہو یا پیپلزپارٹی، کسی کیساتھ این آر او نہیں ہو گا، افتخار درانی

Last Updated On 02 February,2019 07:42 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون ہو یا پیپلز پارٹی، کسی کیساتھ این آر او نہیں ہو گا۔

معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اتوار کو لاہور جائیں گے، دورے کے دوران سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب سے بات ہو گی۔

دنیا نیوز سے گفتگو میں افتخار درانی نے کہا کہ ایک چیز طے ہے کہ کسی کو کوئی این آر او نہیں ملے گا۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نظام چلانے کے لیے بعض اوقات حکومت کو اپوزیشن کے مطالبات ماننا پڑتے ہیں، اس میں کوئی حرج نہیں۔
 

Advertisement