چلاس اور دیامر میں زلزلے کے جھٹکے

Last Updated On 05 February,2019 11:16 pm

گلگت: (دنیا نیوز) چلاس اور دیامر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

چلاس اور دیامر اور گردونواح میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر3 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ اس کا مرکز مینگورہ سے 150 کلومیٹر شمال کی جانب کا علاقہ تھااور گہرائی 50 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے باعث شہری گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کہیں سے کسی قسم جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اطلاعات کے مطابق  زلزلے کی شدت زیادہ نہیں تھی اور اس کا دورانیہ بھی مختصر تھا۔

یاد رہے کہ 3 روز قبل بھی پاکستان کے مختلف شہروں میں ‌زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ محمکہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق درمیانے درجے کے اس زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان جبکہ گہرائی 208 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

 


 

Advertisement