میرپور آزاد کشمیر: گھر کی چھت گر گئی، 3 بچے جاں بحق، 2 زخمی

Last Updated On 13 March,2019 12:36 pm

میر پور: (دنیا نیوز) میرپور آزاد کشمیر میں دربار کے قریب مکان کی چھت گر گئی۔ ملبے تلے دب کر 3 بچے جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

یہ واقعہ میر پور آزاد کشمیر کے علاقے  بن خرماں سائیں جھلے  میں پیش آیا، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 10 سال کے درمیان تھی، واقعہ میں دونوں میاں بیوی محفوظ رہے۔

جاں بحق ہونے والے بچوں میں آصف، ایمان فاطمہ اور آمنہ شامل ہیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔