گھوٹکی میں پی پی جلسے کی تیاریاں مکمل، بلاول شام کو خطاب کریں گے

Last Updated On 12 April,2019 10:23 am

گھوٹکی: (دنیا نیوز) گھوٹکی کے علاقے خانپور مہر خانگڑہ میں پیپلز پارٹی کے جلسہ کی تیاریاں مکمل ہو گئیں، آج شام 6 بجے بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔ سیکورٹی کے انتظامات انتہائی سخت، 6 ایس ایس پیز سمیت 1200 اہلکار جلسہ میں سیکورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔

خانگڑہ میں وزیراعظم عمران خان کے جلسے کے بعد آج پیپلز پارٹی بھی خانگڑہ میں زور آزمائی کرے گی، خانگڑہ میں آج شام کے جلسہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جلسہ گاہ چالیس ایکڑ پر محیط پنڈال میں سجایا گیا ہے، 80فٹ چوڑا اور 40 فٹ اونچا سٹیج تیار کرکے سکرین بھی نصب کی گئی ہے۔

شرکا کیلئے جلسہ گاہ کے پنڈال میں 60 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ جسلہ گاہ کے اطراف میں قائدین کے پینا فلیکس اور پارٹی جھنڈوں سے سجایا گیا ہے تاہم سیکورٹی کے انتظامات بھی انتہائی سخت کیے گئے ہیں۔
 

Advertisement