کم آمدنی والوں کیلئے قرضوں کا حصول آسان بنائیں گے، اسد عمر

Last Updated On 17 April,2019 06:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اس عمر نے کہا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کو کامیاب بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ کم آمدنی والے افراد کے لئے قرضوں کے حصول کو آسان بنایا جائے گا۔

اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ پچھلے 10 سال میں ملک کو مزید مشکلات میں ڈبو دیا گیا ہے لیکن وزیراعظم عمران خان کے دل میں عوام کا درد اور نئے پاکستان کا خواب ہے۔

تقریب سے خطاب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ 50 لاکھ گھر بنانا تاریخ کا سب سے بڑا معاشی منصوبہ ہوگا۔ انشا اللہ وزیراعظم عمران خان نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں سرخرو ہوں گے۔ ہاؤسنگ کے منصوبے سے 40 سے زیادہ انڈسٹریاں چلیں گی۔
 

Advertisement