کس وزیر کو کیوں ہٹایا گیا، تفصیلات سامنے آگئیں

Last Updated On 19 April,2019 05:12 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کس وزیر کو کیوں ہٹایا گیا، تفصیلات سامنے آگئیں، وزرا کو ہٹانے کا فیصلہ کئی ہفتے پہلے کیا جا چکا تھا۔

ذرائع کے مطابق، گیس بلوں میں اضافے کا معاملہ غلام سرور خان کی تبدیلی کا سبب بنا، اسی طرح عمران خان ادویات مہنگی ہونے پر عامر محمود کیانی سے ناراض ہوئے، فواد چودھری وزیراعظم کی توقعات پر پورے نہ اترے، ایم ڈی پی ٹی وی کا معاملہ اور سخت لہجہ فواد چودھری کی تبدیلی کی وجہ بنا۔

ذرائع کے مطابق کمزور معاشی پالیسی، ایمنسٹی سکیم، ڈالر مہنگا ہونا اسد عمر کی وزارت لے گیا، وزیر اعظم شہریار آفریدی کی کارکردگی سے بھی خوش نہیں تھے، شہریار آفریدی کے معاملے پر رہی سہی کسر خفیہ رپورٹ نے نکال دی۔

 

فردوس عاشق اعوان سے متعلق فیصلہ وزیراعظم نے پہلے ہی کر لیا تھا، وزیراعظم نے فردوس عاشق اعوان کو ایک روز پہلے ٹیلیفون پر آگاہ کیا، اعظم سواتی، اعجازشاہ، حفیظ شیخ کو وزارتیں دینے کا فیصلہ پارٹی مشاورت سے ہوا ہے۔
 

 

Advertisement