وزیر زراعت پنجاب کے بہنوئی نوید بھنڈر چیئرمین ایگریکلچر اتھارٹی تعینات

Last Updated On 21 April,2019 02:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے وزیر زراعت کے بہنوئی نوید بھنڈر کو چیئرمین ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی تعینات کر دیا گیا، سیاسی مخالفین کا کہنا ہے کہ تقرری کر کے سیاسی طور پر نوازا گیا۔ نعمان لنگڑیال کہتے ہیں کہ تعیناتی کا فیصلہ سیاسی قیادت کا ہے، انکا تقرری میں کوئی عمل دخل نہیں۔

پنجاب کے وزیر زراعت کے بہنوئی نوید بھنڈر کو چیئرمین ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی تعینات کردیا گیا ہے، اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوید بھنڈر چیئرمین ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی کی تعیناتی سترہ اپریل کو کی گئی۔

نعمال لنگڑیال پنجاب کے وزیر زراعت ہیں اور انکے بہنوئی کو انکی وزارت کے زیر انتظام شعبے کا چیئرمین بنا دیا گیا۔ مسلم لیگ ن نے الزام عائد کیا ہے کہ نوید بھنڈر کو سیاسی طور پر نوازا گیا ہے۔

صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے وضاحت کی ہے کہہ چیئرمین پنجاب ایگریکلچر مارکٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی کی تعیناتی سیاسی قیادت کا فیصلہ ہے۔ چیئرمین کی تعیناتی میں پسند نا پسند یا تعلق داری کا کوئی عمل دخل نہیں۔ چئیرمین چوہدری نوید بھنڈرسیاسی پس منظر کے حامل خاندان سے ہیں۔ ان کے والد چوہدری انور بھنڈر متعدد بار سنیٹر اورسپیکر پنجاب اسمبلی بھی رہ چکے ہیں، تمام اتھارٹیز خودمختار ہوتی ہیں اور اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کرتی ہیں۔