لودھراں: بجلی کے تار گرنے سے میاں بیوی 2 بچوں سمیت جاں بحق

Last Updated On 12 May,2019 12:48 pm

لودھراں: (دنیا نیوز) لودھراں کے قریب بجلی کے تار بیل گاڑی پر گرنے سے میاں بیوی دو بچوں سمیت جاں بحق ہو گئے۔ ایک بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

 

لودھراں کے علاقے حاصل والا میں الیون کے وی کے تار ٹوٹ کر بیل گاڑی پر گر گئے جس پر سوا ر یاسین اسکی بیوی اور دو بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

 

حادثے میں ایک بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا، علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو نکالا، بعدازاں ریسکیو اہلکاروں کے پہنچنے پر لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔