7 پولیس افسروں کے تقرر وتبادلے کر دیئے گئے

Last Updated On 12 May,2019 02:45 pm

لاہور: (دنیا نیوز) 7 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔ نئے احکامات کے مطابق اویس احمد ایس ایس پی ایم ٹی پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر تعینات ہونگے۔

دنیا نیوز کے مطابق ایس ڈی پی او فیکٹری ایریا فیصل آباد محمد عمران خان کی خدمات سی ٹی کے سپرد کر دی گئی جبکہ محمد نواز ایس ڈی پی او پنڈی بھٹیاں حافظ آباد تعینات کر دیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق محمد آصف ظفر کو چیف ٹریفک آفیسر فیصل آباد کی خالی آسامی پر تعینات کیا گیا۔ شاہد محمود شیخ ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر پنجاب کانسٹیبلر فاروق آباد بن گئے۔

دنیا نیوز کے مطابق سیف الرحمن ایس ڈی پی او مریدکے کی خالی آسامی پر تعینات ہونگے۔ اختر علی ایس ڈی پی او صدر سرگودھا کی خالی آسامی پر فرائض انجام دینگے۔