ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی میٹرو بس کا کرایہ 10 روپے بڑھانے کی تجویز

Last Updated On 12 May,2019 02:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی تجویز پنجاب کابینہ کو موصول ہوئی ہے جس میں میٹرو بس کا کرایہ 10 روپے بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے، کرائے میں اضافے کا حتمی فیصلہ پنجاب کابینہ کرے گی۔

حکومت پنجاب کومیٹرو بس کے کرائے 10 روپے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے، جوپنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نےپنجاب کابینہ کو بھجوائی ہے۔ تجویز  میں کہا گیا ہے کہ کرایہ بیس روپے سے بڑھا کر 30روپے کر دیا جائے۔ کرائے میں اضافے کا حتمی فیصلہ پنجاب کابینہ کرے گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی کہتے ہیں کہ کرایہ آئندہ مالی سال یکم جولائی سے بڑھانے کی تجویز موصول ہو چی ہے، حتمی فیصلہ پنجاب کابینہ کرے گی۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارایک بار کرائے میں اضافے کی تجویز کو مسترد کرچکے ہیں تاہم پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے اب دوبارہ تجویز بھجوائی گئی ہے۔