بابر بن عطاء کو مشیر وزیراعظم برائے انسداد تمباکونوشی کی اضافی ذمہ داریاں تفویض

Last Updated On 14 May,2019 02:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے انسداد پولیو بابر بن عطاء کو انسداد تمباکونوشی مقرر کر دیا گیا، وزیراعظم نے منظوری دے دی۔

وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطا کو مشیر برائے انسداد تمباکو نوشی کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں ہیں۔ وزیراعظم نے مشیر برائے انسداد تمباکو تعیناتی کی منظوری دیدی۔

بابر بن عطا قومی انسداد تمباکو نوشی مہم کے سربراہ ہوں گے اور وزارت صحت، تجارت، ایف بی آر کے ہمراہ کام کریں گے۔ بابر بن عطا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ذمہ داریاں احسن طور پر سرانجام دیں گے، مشیر برائے انسداد تمباکو نوشی کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
 

Advertisement