خانیوال: ٹرک ڈرائیور کے نام پر بھی جعلی اکاؤنٹ نکل آیا

Last Updated On 20 May,2019 05:09 pm

خانیوال: (روزنامہ دنیا) خانیوال کے ٹرک ڈرائیور کے نام پر بھی جعلی اکاؤنٹ نکل آیا۔ 16 کروڑ 20 لاکھ کی ٹرانزیکشن ہوئی۔ ایف بی آر کی جانب سے 81 ہزار ٹیکس کا لیٹر ملنے پر غریب ڈرائیور پر سکتہ طاری ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کچا کھوہ کے رہائشی ٹرک ڈرائیور آفتاب بشیر ولد چودھری بشیر احمد کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے لیٹر موصول ہوا کہ آپ نے الائنس شوگر ملزاوباڑو گھوٹکی میں چینی خریداری کی مد میں اکاؤنٹ سے سولہ کروڑ بیس لاکھ کی ٹرانزیکشن کی ہے اور آپ کے ذمہ 81 ہزار کے ٹیکس واجب الادا ہیں۔

لیٹر ملتے ہیں غریب ڈرائیور پر سکتہ طاری ہو گیا اور اس نے اپنے موقف میں کہا میں چودہ ہزار روپے پر ٹرک ڈرائیور ہوں، مجھے پتا بھی نہیں، نہ میں نے کوئی اکاؤنٹ کھلوایا ہے۔

اس کا کہنا تھا کہ ہم جب ملز میں داخل ہوتے ہیں تو ہم سے شناختی کارڈ لے لیا جاتا ہے جس پر ہمارے ساتھ فراڈ کیا گیا ہے۔ میرا حکومت سے مطالبہ ہے کہ مجھے انصاف دلایا جائے۔