جعلی اکاؤنٹس کیس: آصف زرداری کی 29 مئی کو دوبارہ نیب طلبی

Last Updated On 25 May,2019 01:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے آصف زرداری کو دوبارہ طلب کر لیا۔ سابق صدر کو 29 مئی کو نیب اولڈ ہیڈ کوارٹرز پیش ہونے کی ہدایت کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر کو پاور پراجیکٹس، غیر قانونی ٹھیکوں کے کیس میں طلب کیا گیا، نیب نے بلاول بھٹو کو بھی 29 مئی کو طلب کر رکھا ہے۔ آصف زرداری کا بیان نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیش ٹیم ریکارڈ کرے گی۔

23 مئی کو نیب طلبی پر آصف زرداری نے عدم پیشی کیلئے درخواست بھجوائی تھی، نیب نے بلاول بھٹو زرداری کو بھی 29 مئی کو طلب کر رکھا ہے۔