پنجاب میں آئندہ بجٹ کے خدوخال سامنے آگئے

Last Updated On 01 June,2019 03:19 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں آئندہ بجٹ کے خدوخال سامنے آگئے، نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 85 ارب روپے رکھنے کی تجویز جبکہ کرنٹ کیپٹل آمدنی کا تخمینہ 33 ارب لگایا گیا۔

ذرائع محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق غیر ملکی پراجیکٹ منصوبہ جات تعاون کی مد میں 27 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا، ریٹس اکاونٹ ٹو فوڈ کا تخمینہ 237 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے، غیر ٹیکس آمدنی 2018-19 کے نظر ثانی شدہ 55 عشاریہ 90 ارب روپے کی غیر ٹیکس آمدنی سے زائد ہوگا، نئے مالی سال میں صوبائی محکموں پر غیر ٹیکس آمدن کا 29عشاریہ 6 ارب روپے تجویز دیا گیا ہے۔

رواں مالی سال کی نسبت غیر ٹیکس آمدن آئندہ برس 52 عشاریہ 9 فیصد زائد ہوگا، غیر ٹیکس آمدن محکمہ زراعت کو 1عشاریہ 24 ارب روپے، محکمہ مال کو ایک عشارہ 4 ارب روپے ہوگا، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو 5 ارب روپے، محکمہ صحت کو ایک عشاریہ 3 ارب روپے کے غیر ٹیکس آمدن کی تجویز دی گئی، محکمہ داخلہ کو ایک 1 ارب روپے، کان کنی اور معدنیات کو 10 ارب روپے غیر ٹیکس آمدن تجویز دیا گیا۔
 

Advertisement