حکومت نے بجلی کی قیمت میں 75 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا

Last Updated On 01 July,2019 02:19 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاور ڈویژن نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، قیمتوں میں اضافہ 300 یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجلی کی قیمت میں 75 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق یہ اضافہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے نہیں جبکہ 5 کلوواٹ تک کے کمرشل صارفین کے لیے بھی بجلی مہنگی نہیں کی گئی۔

اس کے علاوہ برآمدی شعبے والے صنعتی صارفین کے لیے موجودہ نرخ 7.50 روپے فی یونٹ برقرار رکھے گئے ہیں۔ نیپرا نے ایک روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافہ تجویز کیا تھا تاہم حکومت نے نیپرا کی تجویز سے اختلاف کرتے ہوئے صرف 75 پیسے اضافہ کیا۔
 

Advertisement