وفاقی کابینہ کا اجلاس، پروڈکشن آرڈر قانون میں ترمیم لانے کا فیصلہ

Last Updated On 02 July,2019 10:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ اور کرپشن میں ملوث ارکان کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہونے چاہئیں، مجرموں کو جیلوں میں سیاسی قیدی کا پروٹوکول نہ دیا جائے۔ کابینہ اجلاس میں حج پالیسی اینڈ پلان 2019 کی منظوری بھی دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج وفاقی کابینہ کا جلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعظم نے اپنے دورہ امریکہ کےبارے میں وفاقی وزراکو اعتماد میں لیا، ان کا کہنا تھا ک ہ دورہ امریکہ کے دوران صرف سفارتخانے میں قیام کروں گا، کوئی شاہ خرچی نہیں کی جائے گی۔ اس دوران وفاقی کابینہ نے حج پالیسی اینڈ پلان 2019 کی منظوری بھی دی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے یہ تجویز بھی دی کہ پروڈکشن آرڈر کے قانون میں ترمیم کی جائے، ان کا کہنا تھا کہ ارکان پروڈکشن آرڈر کا غلط فائدہ اٹھاتے ہیں، کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث ارکان کے پروڈکشن آرڈر نہیں ہونے چاہئیں۔ کابینہ اراکین نے وزیراعظم کی تجویز سے اتفاق ظاہر کیا جس کے بعد حکومت نے پروڈکشن آرڈر قوانین میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا۔

 

Advertisement