کوئٹہ میں حج آپریشن کا آج شب سے آغاز، 5 اگست تک جاری رہے گا

Last Updated On 07 July,2019 03:24 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان سے حج آپریشن کوئٹہ سے آج رات شروع ہو گا جو 5 اگست تک جاری رہے گا۔

پی آئی اے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پہلی حج پرواز آج رات 10بج کر 20 منٹ پر 180عازمین حج کو لیکر جدہ روانہ ہوگی۔ سرکاری سکیم کے تحت 57 پروازوں کے ذریعے 8 ہزار200 عازمین حجاج کو حجا ز مقدس پہنچایا جائے گا۔

پرائیویٹ عازمین کے لیے حج پروازوں کا سلسلہ 19جولائی سے شروع ہوگا۔ کوئٹہ سے پی آئی اے کا حج فلائٹ آپریشن پانچ آگست تک جاری رہے گا۔ عازمین حج میں سرکاری سکیم کے تحت پانچ ہزار اور پرائیویٹ سکیم کے تحت تین ہزار دو سو عازمین حج شامل ہیں۔