اسد عمر قومی ترقیاتی کونسل کے رکن مقرر

Last Updated On 10 July,2019 10:00 am

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو قومی ترقیاتی کونسل کا رکن مقرر کر دیا۔

اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ ماہ جون میں وزیراعظم نے قومی ترقیاتی کونسل کی منظوری دے کر ممبران کا اعلان کیا تھا۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ بھی کونسل کے ممبر ہیں۔

 

Advertisement