امریکا کا دورہ کرنے والے پاکستان کے سابق وزرائے اعظم

Last Updated On 23 July,2019 09:17 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان وہ پہلے سربراہ مملکت تھے جنہوں نے امریکا کا تاریخی دورہ کیا، ان کے بعد مختلف ادوار میں دیگر وزرائے اعظم نے امریکا کا سفر کیا۔

مئی 1950ء میں وزیراعظم لیاقت علی خان نے امریکا کا سرکاری دورہ کیا۔

نومبر 1953ء میں گورنر جنرل غلام محمد نے بوسٹن میں میڈیکل ٹریٹمنٹ کے بعد صدر آئزن ہاور سے ملاقات کی۔

اکتوبر 1954ء میں وزیراعظم محمد علی نے آفیشل گیسٹ کے طور پر امریکا کا دورہ کیا۔

جولائی 1957ء میں وزیراعظم سہروردی نے امریکا کا سرکاری دورہ کیا۔

جولائی 1961ء میں صدر ایوب خان نے امریکی کانگریس سے خطاب کیا۔

ستمبر 1962ء میں صدر ایوب خان نے نیوپورٹ میں غیر رسمی اجلاس میں شرکت کی۔

دسمبر 1965ء میں صدر ایوب خان نے امریکا کا دورہ کیا۔

اکتوبر 1970ء میں صدر آغا محمد یحییٰ خان نے وائٹ ہاؤس میں عشائیے میں شرکت کی۔

ستمبر 1973ء میں وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے امریکا کا سرکاری دورہ کیا۔

اس کے بعد فروری 1975ء میں وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے سرکاری دورہ کیا۔

اکتوبر 1980ء میں صدر محمد ضیا الحق نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سیشن میں شرکت کے لیے نجی دورہ کیا۔

دسمبر 1982ء میں صدر محمد ضیا الحق نے امریکا کے مختلف شہروں کا دورہ کیا۔

اکتوبر 1985ء میں صدر محمد ضیا الحق نے اقوام متحدہ کے استقبالیے کے دوران صدر ریگن سے ملاقات کی۔

جولائی 1986ء میں وزیراعظم محمد خان جونیجو نے اورلینڈو اور نیویارک کا سرکاری دورہ کیا۔

جون 1989ء میں وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے بوسٹن اور نیویارک کا دورہ کیا۔

مئی 1994ء میں صدر فاروق لغاری نے امریکی صدر کلنٹن سے ملاقات کی۔

اپریل 1995ء میں وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے نیویارک اور لاس اینجلس کا سرکاری دورہ کیا۔

ستمبر 1997ء میں وزیراعظم نواز شریف نے صدر کلنٹن سے ملاقات کی۔

ستمبر 1998ء میں وزیراعظم نواز شریف نے نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران صدر کلنٹن سے ملاقات کی۔

دسمبر 1998ء میں وزیراعظم نواز شریف نے سرکاری دورہ امریکا کیا۔

جولائی 1999ء میں وزیراعظم نواز شریف نے صدر کلنٹن سے ملاقات میں کشمیر کے مسئلے پر بات کی۔

نومبر 2001ء میں صدر پرویز مشرف نے صدر بش سے ملاقات کی۔

فروری 2002ء میں صدر پرویز مشرف نے امریکا کا سرکاری دورہ کیا۔

ستمبر 2002ء میں صدر پرویز مشرف نے صدر بش سے ملاقات کی۔

جون 2003ء میں صدر پرویز مشرف نے صدر بش سے واشنگٹن میں ملاقات کی۔

ستمبر 2003ء میں صدر پرویز مشرف نے صدر بش سے ملاقات کی۔

ستمبر 2003ء میں وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی نے امریکا کا دورہ کیا۔

ستمبر 2004ء میں صدر پرویز مشرف نے صدر بش سے ملاقات کی۔

دسمبر 2004ء میں پرویز مشرف نے امریکا کا دورہ کیا۔

جنوری 2006ء میں وزیراعظم شوکت عزیز نے نیویارک اور بوسٹن کا دورہ کیا۔

ستمبر 2006ء میں صدر پرویز مشرف نے امریکا کا دورہ کیا۔

ستمبر 2006ء میں صدر پرویز مشرف نے امریکا میں افغان صدر سے ملاقات کی۔

جولائی 2008ء میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے امریکا کا سرکاری دورہ کیا۔

ستمبر 2008ء میں صدر آصف زرداری نے صدر بش سے ملاقات کی۔

مئی 2009ء میں صدر آصف زرداری امریکا گئے۔

اپریل 2010ء میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے نیوکلئیر سیکورٹی سمٹ میں شرکت کی۔

جنوری 2011ء میں صدر آصف زرداری نے رچرڈ ہالبروک کی یادگاری سروس میں شرکت کی۔

مئی 2012ء میں صدر آصف زرداری نے صدر اوباما سے ملاقات کی۔

اکتوبر 2013ء میں وزیراعظم نواز شریف نے امریکا کا دورہ کیا۔

اکتوبر 2015ء میں وزیراعظم نوازشریف امریکا گئے۔

 

Advertisement