پولیس نے انسداد دہشتگردی آپریشنز میں کلیدی کردار ادا کیا: آرمی چیف

Last Updated On 04 August,2019 12:32 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پولیس نے ہمیشہ مضبوط فورس ہونے کا ثبوت دیا، فورسز کیساتھ مل کر پولیس نے انسداد دہشتگردی آپریشنز میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پولیس انتھک محنت کے بعد مضبوط اور پیشہ وارانہ فورس بن چکی ہے، ان کی خدمات پر پولیس شہدا اور ان کے ورثا کو سلام پیش کرتے ہیں۔

سپہ سالار نے مزید کہا کہ پاک فوج کے ساتھ انسداد دہشتگردی آپریشنز میں پولیس کا اہم کردار ہے، ان آپریشنز میں پولیس نے مضبوط فورس ہونے کا ثبوت دیا۔