ملیحہ لودھی کی سلامتی کونسل کی صدر سے ملاقات

Last Updated On 07 August,2019 12:44 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کی صدر سے ملاقات کی اور بھارتی اقدامات کے خطے پر خطرناک اثرات سے آگاہ کیا۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا بھارت کے غیر قانونی اقدام نے خطے کا امن خطرے میں ڈال دیا، سلامتی کونسل خطے کے امن کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلیے اقدامات کرے، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوا، کشمیر پر بھارت کا قبضہ ختم کرانا سلامتی کونسل کی ذمے داری ہے۔

پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو تسلیم کر رکھا ہے، بھارتی اقدامات کے خطے کے امن پر خطرناک اثرات پر پاکستانی موقف سے آگاہ کیا۔
 

Advertisement