بھارتی اقدامات کیخلاف پارلیمانی وفود دنیا بھر میں بھیجے جائیں، کائرہ

Last Updated On 16 August,2019 09:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ جب سے بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر یلغار کی ہے، تب سے حکومت کے ہاتھ پاؤں پھولے ہوئے ہیں، صرف ٹویٹ کرنے سے مسائل حل نہیں ہوتے، بھارتی اقدامات کے خلاف پارلیمانی وفود دنیا بھر میں بھیجے جائیں۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جب سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال خراب ہوئی ہے، تب سے ایل او سی کے حالات بھی خراب ہو گئے ہیں۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو ساٹھ دن سے زائد تحویل میں رکھنے کے بعد بھی نیب کو کچھ نہیں ملا۔ اگر ٹرائل میں بھی انہیں کچھ نہ ملا تو پھر اس کا ازالہ کون کرے گا؟
 

Advertisement