جنرل قمر باجوہ کو 3 سال کیلئے سپہ سالار برقرار رکھنے پر چین کا خیر مقدم

Last Updated On 21 August,2019 06:38 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) جنرل قمر جاوید باجوہ کو آئندہ تین سال کیلئے سپہ سالار برقرار رکھنے پر چین نے خیر مقدم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی مدت ملازمت میں توسیع کے فیصلے کو سراہا ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید غیر معمولی صلاحیتیں رکھنے والے سپہ سالار ہیں۔ انہوں نے پاک چین تعلقات کی مضبوطی میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ چین کی حکومت اور فوج کے دیرینہ دوست ہیں۔ پاکستانی آرمی چیف نے پاک چین تعلقات کی مضبوطی میں انتہائی اہم کردار ادا کیا۔

اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کو یقین ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں پاک فوج ملکی سلامتی اور علاقائی امن واستحکام کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔
 

Advertisement