وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا دنیا نیوز گروپ کے ہیڈ آفس کا دورہ

Last Updated On 30 August,2019 10:58 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے دنیا میڈیا گروپ کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ سردارعثمان بزدار نے کہا دنیا نیوز صحافتی دنیا میں اپنی مثال آپ ہے، ملکی مسائل کو بہتر طریقے سے اجاگر کیا جا رہا ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب کا دنیا نیوز ہیڈ آفس آمد پر چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود نے استقبال کیا۔ اس موقع پر ایم ڈی دنیا میڈیا گروپ نوید کاشف، چیف آپریٹنگ آفیسر ہاشم خان بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دنیا نیوز کے مین سٹوڈیو، سینٹرل نیوز روم، رپورٹنگ سیکشن اور دیگر شعبے دیکھے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کو تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ عثمان بزدار کو لاہور نیوز، روزنامہ دنیا کے دفاتر، مذاق رات، حسب حال کے سٹوڈیوز کا بھی وزٹ کرایا گیا۔

سردار عثمان بزدار نے دنیا میڈیا گروپ میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور مہارتوں کے استعمال کو سراہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دنیا میڈیا گروپ عوام کو مستند اور بر وقت اطلاعات فراہم کر رہا ہے۔

 

Advertisement