کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ڈیرہ بگٹی کی ہندو برادری سڑکوں پر آگئی

Last Updated On 31 August,2019 02:44 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ڈیرہ بگٹی کی ہندو برادری سڑکوں پر آگئی، عالمی برادری سے مقبوضہ وادی میں مظالم بند کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ تربت سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں۔

ڈیرہ بگٹی کی ہندو برادری بھی کشمیریوں پر مظالم کے خلاف میدان میں آئی اور ریلی نکال کر یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا۔ ہندو برادری نے پاکستانی اور آزاد کشمیر کے پرچم بھی اٹھا رکھے تھے۔

تربت میں بھی شہریوں کی بڑی تعداد نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے۔ مقبوضہ وادی میں بھارتی ظلم و ستم کے خلاف صادق آباد اور کندھ کوٹ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی آواز بلند کی گئی۔